“پونچھ کی بیٹی” سے منسوب ایوارڈ کا اجراء

0

راولاکوٹ(پی آئی ڈی)گورئمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کھڑک میں آٹھ مارچ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئ تقریب کی صدارت سابق چئیرپرسن کمیشن آف اسٹیٹ آف آزادجموں وکشمیر ماریہ اقبال ترانہ نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مشہور شاعرہ محترمہ ماریہ نقوی اور حبیبہ راٹھور نے سر انجام دئیے تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی جہنوں نے معاشرے میں کن مشکلات کا سامنا کیا اور اپنی محنت ولگن سے جس مقام پر پہنچی ان کی حوصلہ افزائ کیلئے انہیں خصوصی ایوارڈ daughter of poonchسے نوازاگیا۔تقریب میں کے زیڈ فاؤنڈیشن کی چئیرپرسن محترمہ خدیجہ زرین،مشہور ویلاگر ثوبیہ عمران،ڈرامہ و کالم نگار محترمہ رابیعہ رزاق ،صائمہ۔نظر،مصباح رفعت ،انیقہ شکور،سائرہ چغتائی ،تسنیم شوکت ،ڈاکٹر لبنی ظفر،نمرہ الیاس سمیت دیگر نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا کہ وہ کس طرح محنت کرکے اس مقام تک پہنچی ہیں تقریب کے آخر میں مقررین نے محترمہ ماریہ اقبال ترانہ کا شکریہ کیا کہ وہ مظفر آباد سے تشریف لائی اور پونچھ کی سرزمین پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پونچھ کی بیٹیوں کو خصوصی ایوارڈ سے نواز کران کی حوصلہ افرائی کی اور ان کے کام کو سراہا تقریب کے اختتام پر مشہورسماجی ورکر نجمہ شکور مرحومہ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں