مظفرآباد(دھرتی نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے پارٹی آئین کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات کو مرکزی کونسل کا رکن نامزد کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پونچھ، سدھنوتی، بھمبر اور کوٹلی سے مجموعی طور پر 24 رہنماؤں کو پارٹی کی مرکزی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پونچھ سے سردار جاوید ناز ایڈووکیٹ، سردار احسن پرویز ایڈووکیٹ، محمد فاروق اعوان ایڈووکیٹ، محمد زرایت شاہد ایڈووکیٹ اور لیاقت حسین عباسی کو مرکزی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح سدھنوتی سے ملک کبیر حسین، اجمل حسین، کرنل (ر) محمد حبیب خان، ملک محمد افتخار، سردار جاوید اشرف، کیپٹن (ر) محمد فرید خان، محمد وحید عارف ایڈووکیٹ، غضنفر منظور ایڈووکیٹ، ملک محمد جاوید اختر، سردار عبد الخالق نیلوی، محمد یونس کیانی، سردار غلام شبیر اور سردار امداد حسین ایڈووکیٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔ضلع بھمبر سے یاسین حیدر راجہ اور راجہ عبد الخالق جبکہ ضلع کوٹلی سے راجہ طاہر خان، راجہ رفیق خان، راجہ اسجد علی اور راجہ زبیر احمد کو مرکزی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔
۔
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے مزید 24 ارکان نامزد
0








