مظفرآباد(پی آئی ڈی)سیکرٹری الیکشن کمیشن (ترجمان)کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات جو کہ اس سال کے وسط میں منعقد کروائے جانے ہیں کے سلسلہ میں آزادکشمیراور پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کی انتخابی فہرستہاء کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے لئے باقاعدہ رجسٹریشن افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں۔آزادکشمیر میں 2022ء کے بلدیاتی انتخابات کے بعد 18سال سے زائد ہونے والے افراد کا ڈیٹا رجسٹریشن افسران کو فراہم کر دیا ہے جو کہ گھر گھر کی بنیاد پر ان ووٹرز کی ویری فکیشن اور ان کے علاوہ اہل ووٹران کو بھی انتخابی فہرستہاء میں بطور ووٹر درج کریں گے۔ووٹ اندراج کے لئے یکم اپریل2026ء کوالیفائنگ ڈیٹ مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی فہرستہاء کی تیاری /نظر ثانی کے سلسلہ میں چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت و حصول تجاویز کے لئے مورخہ 28مارچ 2026ء بروز ہفتہ بوقت 10:30 دن کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک مشاورتی اجلاس طلب فرمایا ہے تاکہ انتخابی فہرستہاء کی تیاری /نظر ثانی کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کے ساتھ ساتھ ضابطہ
اخلاق برائے امیدواران اور سیاسی جماعت ہا بھی ترتیب دیا جاسکے۔
انتخابات 2026،سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب
0









