راولاکوٹ (دھرتی نیوز)جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبر سردار عمر نذیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔جلد اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جاے گا اسلیے عوام جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس پہ فوکس کریں اور جو اعلامیہ جوائنٹ کمیٹی کیطرف سے جاری کیا جاے گا وہی فیصلہ کن ہو گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جو بھی کوئی شخص الیکشن میں جانا چاہتا ہے وہ ضرور جاے لیکن کمیٹی کا نام لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشیش نہ کی جائے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا الیکشن سے لاتعلقی کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0










