راولاکوٹ (دھرتی نیوز)گذشتہ دنوں سی ایم ایچ ہسپتال راولاکوٹ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث 13 سالہ طالبہ کی موت کے کے خلاف طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی ٹریڈ یونین کے نمائندوں اور خواتین کا احتجاج، ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ،اس حوالے سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی اور شیخ زید ہسپتال کے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا مظاہرین نے شاہرات کا چکر لگانے کے بعد کچہری چوک پہنچ کر جلسہ عام کیا احتجاجی مظاہرہ میں متاثرہ خاندان نے بھی شرکت کی ہے۔مقررین نے حکومت وقت اور پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث مبینہ ڈاکٹروں اور اہلکاروں کوفی الفور گرفتار کیا جائے انیسہ عشیر نامی نرس کے بیان حلفی کی روشنی میں فی الفور ہائی کورٹ کے جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن مقرر کیا جائے پانچ سال سے زائد عرصہ سے تعینات ڈاکٹروں اور اہلکاروں کا تبادلہ کیا جائے جس طرح دوسرے محکموں اور کمانڈنٹ کا بھی تبادلہ ہوتا ہے پھر ڈاکٹر کیوں سی ایم ایچ ہسپتال پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اتنے دن گذرنے کے باوجود واقعہ کے مرتکب ڈاکٹروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی یا گرفتاری نہ ہونا قابل مذمت ہے جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے سی ایم ایچ ہسپتال کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ہے اور فوج ایک باوقار ادارہ ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوج موت کے سوداگروں کو شلٹر فراہم نہ کرے، کمانڈنگ آفیسر سی ایم ایچ فوری اقدامات کریں اور غیر جانبدار رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملزمان ان کا تحفظ نہ لیں ایسے واقعات ایف افواج کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت فی الفور اس دن ڈیوٹی ڈاکٹروں اور سٹاف کو معطل کرے احتجاجی مظاہرہ سے سے سول سوسائٹی کے نمائندوں ور ورثاء نے خطاب کیا۔
سی ایم ایچ میں 13 سالہ طالبہ کی موت،جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0