راولاکوٹ(دھرتی نیوز) پولیس نے تین ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار ہونے والے قیدیوں کے واقعہ کے مبینیہ ماسٹر مائنڈ ملزم غازی شہزاد کا ایک ساتھی ملزم احتشام سکنہ دوارندی ہجیرہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گے ملزم پر الزام ہے کہوہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کومفرور قیدی غازی شہزاد جو ملزم ہے اور پولیس کو مطلوب ہے کے قافلے میں شامل ہونے کی اشتعال انگیز مہم چلا رہا تھا۔ملزم کو تھانہ پولیس ہجیرہ نے گرفتارکیا ہے۔ملزم سے تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد اہم انکشافات سامنے لائے جائیں گے۔ ترجمان پولیس پونچھ راولاکوٹ کا مزید کہنا ہے کہ جلد فرار قیدیوں اور ان کے ساتھیوں،سہولت کاری میں ملوث پائے گئے لوگوں کو گرفتار کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا.
جیل سے فرار غازی شہزاد کا اہم ساتھی گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0