راولاکوٹ،فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں،متعدد اشیاء ضبط

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)سیکرٹری خوراک سہیل اعظم کے ویڑن کے مطابق کاروائیاں جاری۔فوڈ سیفٹی آفیسر راولاکوٹ سردار ناظم افتخار نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے راولاکوٹ شہر کے اندر مضر صحت مصالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے والی گاڑی کو مالک سمیت دہر لیا۔اور گاڈی میں موجود سارا مآل ضبط کرلیا۔اس کاروائی کے دوران عوام کی ایک کثیر تعداد بھی جمع ہو گی۔جنہوں نے سردار ناظم افتخار کی کاوشوں کو سراہا۔ایک اور کاروائی میں سردار ناظم افتخار نے شہر کے پوش علاقے میں واقع ایک بیکری کو بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے سیل کر دیا۔یاد رہے کہ چند دن قبل راولاکوٹ اور قرب و جوار میں منرل واٹر کے نام پر لوگوں کو مضر صحت پانی پلایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے لوگ میں ہیپاٹائٹس سی جیسی بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی تھی سردار ناظم افتخار نے بڑی محنت اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے ان ناقص فیکٹریوں کو سیل کر دیا تھا۔عوام علاقہ نے ان کاروائیوں کو سراہتے ہوئے یہ امید کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں