ٹیوٹا کے زیر اہتمام فنی ادارہ جات میں داخلوں میں ریکارڈ اضافہ

0

مظفرآباد (پی آئی ڈی)چیئرمین آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا چوہدری محمد فرید کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا کے زیر اہتمام ادارہ جات میں سیشن 2024-25 کے لیے داخلہ جات کے حوالہ سے خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ٹیوٹا نے اس حوالہ سے مامور،آفیسران،پر نسپل صاحبان،سربراہان ادارہ جات، انسٹرکٹرز اور معلمات،پرنٹ، سوشل و الیکٹرانک میڈیا نمائیدگان اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ TVET سیکٹر کی ترقی و تر ویج اور تربیتی عمل میں بھی اسی طرح بھر پور صلاحیتوں سے کام لیا جائے گا اور نوجوانوں کو روز گار کے حصول کی خاطرTVET کو رسز میں تربیت دی جائے گی یہ عمل ہمارے بہترین مستقبل کا ضامن ہے۔آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا کے زیر اہتمام ادارہ جات جن میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی(GCT)،ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس(VTI’s)،وولیشنل ٹریننگ سنیٹرزVTC”s(زنانہ و مردانہ)،انڈسٹریل ٹریننگ سنیٹرز(ITC) میں سیشن 2024-25 کے لیے ریکارڈ داخلہ جات ہوئے۔چیئرمین آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا چوہدری محمد فرید نے داخلہ جات کی سوشل،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تشیہر کے بعد تمام اضلاع اور ڈویژن کی سطح پر داخلہ مہم کے لیے آفیسران اور فیلڈ سٹاف کی فرائض تفویض کیے جس پر تمام ٹیموں نے جان فشانی سے آگہی مہم میں حصہ لیا اور گزشتہ سال کی نسبت ریکارڈ داخلہ جات مکمل کیے اور رواں سال بین الاقوامی نظام تربیت CBT&A میں 4069 اور روایتی طریقہ تربیت میں 772 اور مجموعی طور پر 4800 سے زائد امیدواروں نے مختلف ٹریڈزو ٹیکنالوجی،کوالیفیکشن میں داخلے لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں