راولاکوٹ(پی آئی ڈی)محکمہ زراعت آزادکشمیر اور دادا برلاس ویلفیئر آرگنائزیشن پاچھیوٹ کے اشتراک سے پوچھ ڈویژن میں زرعی نمائش کا انعقاد۔ زرعی نمائش میں ڈویژن کے تمام اضلاع پونچھ، باغ، حویلی اور سدھنوتی کے دور دراز علاقوں سے زمینداران کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور اپنی اپنی زرعی مصنوعات کے سٹالز لگائے۔ زرعی نمائش کا مقصد علاقہ میں مختلف زرعی سرگرمیوں کے فروع، ترقی پسند کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی، نئے کاشتکاروں کو زرعی امور سے روشناس کروانے، نوجوانوں کو زراعت کی طرف راغب کرنے، ماہرین زراعت کے علم و تجربہ سے مستفید ہونے اور بنجر زمینوں کو آباد کرتے ہوئے زرعی اجناس میں خود کفالت کا حصول تھا۔ناظم زراعت توسیع محترمہ آمنہ رفیع نے نمائش کا افتتاح کیا جبکہ نمائش میں ڈویژن بھر کے 150 سے زائد کاشتکاروں نے سٹالز لگائے جن میں موسمی اور بے موسمی سبزیات، پھلوں، فصلات کی مختلف اقسام، بیج، ادوایات، اور مشینری وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت لائیوسٹاک، اسماء و آبپائشی چوہدری امتیاز احمد، ناظم زراعت توسیع محترمہ آمنہ رفیع، ناظم زراعت پارکس اینڈ ھارٹکلچر ملک محمد عامر کے علاوہ علاقہ کے معززین، مختلف محکمہ جات کے نمائندگان اور محکمہ کے آفیسران اور فیلڈ سٹاف نے نمائش میں حصہ لینے والے زمینداران کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت چوہدری امتیاز احمد کہا کہ اس زرعی نمائش کے انعقاد کو نہ صرف زراعت کی ترقی و فروع کے لیے احسن اقدام ہے۔ پورے پونچھ ڈویژن کے زمینداران کی اس نمائش میں شرکت قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ مختلف سٹالز پر زرعی پروڈکٹس کی مختلف اقسام موجود ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہمارا کاشتکار اپنی زمینوں سے وابستہ رہنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں کاشتکار کو محکمہ زراعت کے آفسیران اور فیلڈ سٹاف کی بھرپور معاونت اور رہنمائی بھی حاصل ہے جو ریاست کی زرعی خود کفالت کے حصول کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ زمینداروں کی زیادہ سے زیادہ معاونت اور رہنمائی کی غرض سے محکمہ“سوموار میٹنگز“ کو“سوموار ٹریننگ پروگرام”کے نام سے متعارف کروا رہا ہے جس میں فیلڈ عملہ ہر سوموار علاقہ کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پھلوں کی پیداوار میں کمی کی وجوہات، اعلی کوالٹی کے پھلدار پودہ جات کی دستیابی اور مختلف مسائل کے حل کیلئے بھی محکمہ زراعت ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبہ جات فارمرز کی ضروریات اور علاقہ کی موزونیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے جائیں جس سے تمام فارمرز مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زیتون کی کاشت، فروع اور ویلیوایڈیشن کے ذریعے ان علاقوں کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ اس سلسلہ میں زیتون کے تیل کی Extraction کئلیے مظفرآباد میں 15 اکتوبر سے? Oil Extraction Unit نصب کیا جا رہا ہے۔ جس سے ریاست بھر کے زیتون کے باغبان مستفید ہو سکیں گے۔ سکریٹری زراعت نے کامیاب زرعی نمائش کے انعقاد پر منتظمین اور محکمہ زراعت کے آفسیران اور عملہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے پروگرام ہر ڈویژن میں کروائے جائیں تاکہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کر سکیں .
زراعت کے شعبہ میں فروغ کیلئے زرعی نمائش کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0