نیلم، متعدد گیسٹ ہاؤسز سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل

0

مظفرآباد (پی آئی ڈی)ترجمان محکمہ انلینڈ ریونیو کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق23 ستمبر 2024نیلم ویلی کے سیاحتی مقامات کیرن اور شاردہ میں محکمہ انلینڈ ریونیو (شمالی زون) کی ریکوری ٹیم نے متعدد گیسٹ ہاوسز کو سیلز ٹیکس کی عائدگی (Assesment Tax of) مکمل ہونے کے بعد اور سیلز ٹیکس قانون میں دیے گئے وقت پر عائد کردہ سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سِیل کیا۔ سِیل کیے گیے گیسٹ ہاوسز کی لازمی رجسٹریشن محکمہ انلینڈ ریونیو نے گیسٹ ہاؤسز کے سروے کے دوران عرصہ2 سال قبل کی تھی۔اس عرصہ میں محکمہ انلینڈ ریونیوکے آفیسران و اہلکاران کی طرف سے متعدد بار زبانی ہدایات و تحریری نوٹسز ملنے کے باوجود مزکورہ گیسٹ ہاؤس مالکان نے سیلز ٹیکس گوشوارہ جات جمع نہیں کروائے۔ دریں اثنا گیسٹ ہاؤسز کے کاروباری حجم و سیاحتی دورانیہ بابت فیلڈ رپورٹ کی بنیاد پر سیلز ٹیکس عائدگی کی کاروائی سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کی دفعہII کے تحت مکمل کی گئی۔ اس دوران گیسٹ ہاؤسز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و گیسٹ ہاؤس مالکان کو سیلز ٹیکس آن سروسز پر محکمانہ حکام بالا کی طرف سے تفصیلی بریفنگز بھی دی جاتی رہیں جن میں گیسٹ ہاوس ایسوسی ایشن کے نمائندگان و عہدیداران اور سیل شدہ گیسٹ ہاوسز کے مالکان بھی موجود ہوتے تھے۔ مذکورہ میٹنگز اور بریفنگز کی تصاویر سوشل میڈیا پہ موجود ہیں۔ ان بریفنگز اور محکمانہ اصرار پر ذیادہ تر گیسٹ ہاؤس مالکان نے أپنے سیلز ٹیکس گوشوارہ جات جمع کرانا شروع کر دیے جن میں کیرن میں واقع کیرن ریٹریٹ, Elite گیسٹ ہاؤس، سکون گھر بھی شامل ہیں۔ اسی طرح شاردہ میں سوائے نیلم سٹار گیسٹ ہاؤس کے تمام بڑے گیسٹ ہاؤس آپریٹرز نے سیلز ٹیکس گوشوارہ جات جمع کرا رہے ہیں۔ نان فائلرز گیسٹہاؤس مالکان کو نوٹسز کے باوجود گوشوارہ جات نہ جمع کرانے پہ سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کی دفعہ ۱۱ کے تحت Adjudication order جاری کر دیا گیا۔ جسکو آرڈر ملنے کے30دن تک کمشنر (اپیلز) انلینڈ ریونیو کے پاس چیلنج کیا جاسکتا تھا مگر ان نادیندہ گیسٹ ہاؤس مالکان نے Adjudication order کو متعلقہ فورم پہ چیلنج نہیں کیا نتیجتاََ” آرڈر Finality اختیار کر گیا اور حسبِ قانون سیلز ٹیکس ایکٹ1990 زیر دفعہ ۴۸ اور Rule ۷۱ محکمہ کی طرف سے عائد شدہ ٹیکس کیوصولی کیلئے ریکوری نوٹس بھیجے گئے۔ ان نوٹسز پہ بھی مالکان نے کوئی سیلز ٹیکس جمع نہ کروایا نہ ھی حسب سابق کسی فورم پہ چیلنج کیا۔ نتیجتاً حسبِ منشا سیلز ٹیکس ایکٹ کی سیکشن 48 اور رول 71, 72(sales tax Rules 2006)گیسٹ ھاوسز کو عائد شدہ ٹیکس ریکوری کے لیے سیل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں