راولاکوٹ/ریڑھ بن (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے دورہ پونچھ کے دوران علی سوجل میں حاجی عبدالرشید کی دعوت پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بداعتمادی اور بے یقینی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ کارگردگی کو بہتر بنا کر اعتماد کو بحال کرنا ہے ۔ سیاسی حریفوں سے کہتا ہوں کہ کردار اور خدمت کی طاقت سے لوگوں کے دل جیتیں اور لوگوں کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائیں ۔ تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ افواج پاکستان کی سلامتی کے لیے قربانیوں کا بھرپور ادارک ہے فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ریاست ہم سب کی ہے مل کر اس کی ترقی میں کردار ادا کریں گے ۔سچ کو سچ ہی کہنا چاہیے ۔ مرد کی ایک ہی زبان ہوتی ہے بارہا یقین دلا چکا ہوں کہ مسائل کا سدباب کریں گے ۔ علی سوجل کی سڑک کو مزید کھلا کیا جا رہا ہے، وعدہ تھا علی سوجل کی سڑک شروع ہوگی تو علی سوجل آؤں گا ۔ میرٹ بحال کیا ہے حق داروں کو ان کا حق دیا ہے ، پونچھ پیکج میری تخلیق ہے ۔ ریاست کے سب رکے پراجیکٹس کو بحال کیا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے علی سوجل میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ فیصلہ سازوں کو اس بات کا ادراک ہے کہ میں کڑوی بات کرتا ہوں سچ بولتا ہوں مگر انھیں یقین ہے کہ میں بددیانت نہیں ہوں ۔ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین پر مایوسی کیوں ہے ۔اگر ڈلیور نہیں کریں گے تو سیاست سے مائنس ہو جائیں گے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میرٹ کا استحصال ہو تو مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ وزیراعظم کا کام پالیسی دینا ہوتا ہے ۔ گراس روٹ لیول تک تبدیلی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ۔ انھوں نے کہا کہ نظریات میں اختلافات اپنی جگہ لیکن ریاست میں اجتماعی مفادات کے لیے مل کر لڑنا ہوگا ۔ شرانگیزی قبول نہیں ۔ یہ کسی طور قبول نہیں کہ کوئی آزادکشمیر میں کھڑا ہو کر پاکستان کے زیر انتظام کا لفظ بولے ، مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی بدتر ہیں مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، آزادکشمیر میں لوگوں کو شہری آزادیاں حاصل ہیں ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیں محافظ اور قابض فوج میں فرق کرنا ہوگا ۔ بات کردار کی ہوتی ہے ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے نظریہ کو اجاگر کرنا ہے ۔ تقریریں نہیں عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ سیاست سے بددیانتی جھوٹ ، فریب کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ پچھلی نحوستوں کا حساب عوام لے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پونچھ کے لوگوں کے آباؤاجداد کی مثالی تاریخ ہے ۔ عوام شرانگیزی سے دور رہیں کسی کو اپنے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہ دیں ۔ انھوں نے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لیے پونچھ کے لوگ اپنا کردار ادا کریں ۔ قومی سلامتی کا تحفظ ہمارا مشن ہے ۔ اچھائی اور برائی میں فرق کر کے جینا ہوگا،بجلی چوری کو روکنا ہوگا ۔ کفران نعمت سے بچنا ہوگا ۔سستی بجلی اور سستا آٹا کی وجہ سے حکومت آزادکشمیر 31 ارب کی مقروض ہو رہی ہے ۔ سکالرز یونیورسٹیز پیدا کرتی ہیں بیسٹ آف دی بیسٹ یونیورسٹی میں جائیں ،یونیورسٹیز کی تعلیم کو ترجیح دیں ۔ یقین دلاتا ہوں کہ بہتری کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔ آنے والے دنوں میں پونچھ میں جگہ جگہ تبدیلی نظر آئے گی ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نےکھوڑی چنا سکول کی اپگریڈیشن کا اعلان بھی کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تین کلو میٹر تین کلو میٹر روڈ کے لیے اضافی فنڈز دینے کا اعلان کیا ،وزیراعظم نے علی سوجل کی تین کلو میٹر اضافی روڈ کا سواڈ کا مطالبہ بھی پورا کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گیم چینجر منصوبہ تولی پیر روڈ ہے اس روڈ کا سواڈ شروع کروا دیا ہے ۔ وزیراعظم نے جنڈالی روڈ کی پختگی کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا ۔
سستی بجلی اور سستے آٹےنے مقروض کر دیا،وزیراعظم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0