میڈیکل کالجز میں داخلے ،انٹری ٹیسٹ کے خلاف طلبہ کا احتجاج

0

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی کے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں آوٹ آف سلیبس پیپر دینے کے خلاف طلبہ نے احتجاج شروع کر کے متاثرہ طلبہ و طلبات نے بوائز کالج کے سامنے دھرنا دے دیا۔ احتجاج کے دوران طلبہ نے مطالبہ کیا ہیکہ پیپرز دوبارہ لیئے جائیں اور ہمارے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے، انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے دوران آؤٹ آف سلیبس پیپرز ہمارے ساتھ زیادتی ہے جسے کسی صورت بھی برداشت نہیں کرتے ہیں اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس زیادتی اور ظلم کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیتیو ہئے پیپرز دوبارہ لیں تاکہ طلبہ کی محنت اور وقت ضائع ہونے سے بچ سکے، طلبہ کے احتجاج کے باعث سی ایم ایچ مظفرآباد روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بندرہی اور اس دوران مسافروں و دیگر گاڑیوں کو بھی شدید مشکلات و مسائل کا سامنا کرنا پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں