میرپور (دھرتی نیوز) احتساب بیورو آزادجموں و کشمیر نے زرعی ترقیاتی بنک سے جعل سازی کے ذریعے رقم نکلوانے کے ایک مقدمہ نمبر 3381 میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں اس فراڈ کا مرکزی ملزم اعجاز اللہ (میرپور)جو اس وقت زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر تھا، موسیٰ قمر اس وقت کے موبائل کریڈٹ آفیسر، زبیر حسین کیشئر، اختر حسین انچارج تحصیل محفوظ خانہ میرپور اور ایم افضل پٹواری حلقہ پکھرھال میرپور کو گرفتارکر لیاہے۔ داس فراڈ میں ملوث دیگر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
احتساب بیورو نے بنک فراڈ کیس کے پانچ ملزمان گرفتار کر لیے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0