سردار تنویر الیاس سے چئیرمین ایم ٹی بی سی کی ملاقات،سرمایہ کاری پر اتفاق

0

اسلام آباد(دھرتی نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر ، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے اُن کی رہائش گاہ پر چئیرمین ایم ٹی بی سی سردار محمود الحق کی ملاقات، آزادکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر ، ہنرمندی کی تربیت، سیاحت سمیت مختلف شعبہ جات میں روزگار کی فراہمی اور ان شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچپسی کے اُمور بالخصوص آزادکشمیر میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے ذرائع فراہم کرنے جن میں ایم ٹی بی سی کے قیام سمیت ٹورزام اور دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے اور نوجوانوں کو تربیت فراہم کرکے ہنرمندبنانے سمیت سردار محمود الحق کی سماجی خدمات پر انہیں زبردست الفاط میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ملاقات میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر میں نئے پراجیکٹ لانچ کرنے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر چیئرمین ایم ٹی بی سی سردار محمود الحق نے سابق وزیراعظم کی ملک کیلئے کاروباری خدمات سمیت ریاست میں بطور سربراہ کیے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا، سردار محمود الحق نے کہا کہ سابق وزیراعظم وہ ویثرن رکھتے ہیں جس کے ذریعے اس خطے میں تیزی سے ترقی کی جا سکتی ہے اور بیروزگاری میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں