راولاکوٹ،منشیات کا بڑا ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار،14 کلو چرس برآمد

0

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پرچھاپہ مار کرمنشیات کے ایک بڑے ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ملزم عثمان ولد اسم داد سکنہ چمیاٹی دھیر کوٹ نے منشیات کی سمگلنگ کے لیے گاڑی (کیری) میں خفیہ خانے بنوا رکھے تھے،ملزم کی نشاندہی پر اس کے ایک ساتھی صداقت ولد شرافت سکنا چمیٹی کو بھی ضلع باغ کی حدود چمیا ٹی سے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 14 کلو چرس براامد ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سردار طارق محمود(ڈی ایس پی) سٹی کی نگرانی میں محمد ادریس سب انسپکٹر انچارج سی ائی اے،محمد ارباب اے ایس ائی،عبدالوحید،محمد زاہد،ساجد کنسٹیبلان سی ائی اے پر مشتمل ٹیم نے اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کرتے ہوئے پہلے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے زیر استعمال گاڑی کے خفیہ خانوں سے دس پیکٹ چرس جس کا وزن مجموعی طور 12کلو کے قریب بنتا تھا برآمد کی۔پولیس نے ملزم کی گاڑی بھی ضبط کر لی اور گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔گزشتہ کئی دنوں سے منشیات فروشوں کے خلاف لگاتار کاروائیاں جاری ہیں۔شہریوں نے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف لگا تار کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایس ایس پی پونچھ کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے۔ گزشتہ 15 سے 20 دنوں سے لگا تار کاروائیاں میں بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں