بیرونِ ملک ملازمت کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا قرضہ

0

کراچی (دھرتی نیوز)حکومت پاکستان کی ایک پالیسی کے تحت اسٹیٹ بنک نے بیرونِ ملک ملازمت کرنے کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ قرضہ بیرونِ ملک ملازمت کی خواہش رکھنے والے افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کی مد میں دیا جائے گا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکولر کے مطابق 21 برس سے 45 برس کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔قرض حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے شہریوں کے پاس جاب آفر لیٹر ہونا ضروری ہے۔ بینک کے مطابق قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنی درخواست میں واضح طور پر لکھنا ہو گا کہ وہ حکومت کی جانب سے ملنے والا قرضہ بیرونِ ملک کہاں کہاں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ قرضہ پانچ برس کی مدت کے لیے دیا جائے گا اور قرض لینے والوں کو اس پر رائج الوقت شرحِ سود سے تین فیصد زیادہ سود دینا ہو گا۔ قرض لینے والے شخص کے پاکستان میں مقیم میں خاندان کے کسی فرد کو قرض کی درخواست پر ضامن بھی بننا ہو گا، یعنی حکومتی قرضہ بیرونِ ملک جانے والے فرد اور پاکستان میں موجود اس کے خاندان کے رُکن کے نام پر مشترکہ طور پر جاری ہو گاتاہم سٹیٹ بینک کی جانب سے یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ یہ قرضہ کن کن بینکوں سے طلب کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں