گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن پونچھ کے انتخابات،ظفر اقبال صدر منتخب

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن پونچھ کے انتخابات مکمل ہو گے،غیر سرکاری نتائج کے مطابق ظفر اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صدر،فیاض نقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن (پی ڈی اے) سنیئر نائب صدر،خالد محمود خان ڈویژنل فارسٹ آفیسر نائب صدر،اظہر محمود مہتمم برقیات نائب صدر دوئم،ڈاکٹر طاہر محمود لائیواسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ جنرل سیکرٹری،لقمان فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹسایڈیشنل جنرل سیکرٹری،مہناز اکرم اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر محکمہ زراعت جائنٹ سیکرٹری،اعتزازالرحمان پروجیکٹ منیجر لوکل گورنمنٹ پریس سیکرٹری،رضوان آزاد سب ڈویژنل آفیسر پی ڈبلیو ڈی سیکرٹری فنانس منتخب ہو ئے ہیں۔سرکاری طور پر اعلان کے بعد یہ عہدیداران اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں