پاکستان کی فضائی حدودکل دوپہر 12 بجے تک بند

0

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان کی فضائی حدودکل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کے لیے بند کردی گئیں۔ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کل دوپہر 12 بجے تک فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔اتھارٹی کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور پروازوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بیان میں مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز نور خان، مرید اور شورکوٹ پر میزائل داغے تھے جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنادیا تھا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں