جے کے ایل ایف نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

0

باغ (دھرتی نیوز )جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آمدہ انتخابات میں حصہ نہ لینے اور انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ جے کے ایل ایف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا جو باغ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین سردار صغیر خان ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں سی ای سی کے تمام ارکان، پارٹی کے مرکزی اور زونز کے عہدے داروں اور مبصرین کی حیثیت سے بھی کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پرنحث کی گئی۔ اجلاس کے بعد چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار صغیر خان ایڈووکیٹ نےایک وڈیو پیغام میں تفصیلات شیئر کیں جن میں بتایا گیا کہ
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ معاہدہ کراچی ایکٹ 74 کے خاتمے گلگت بلتستان کو ساتھ ملا کر آئین ساز اسمبلی کے قیام چار اکتوبر کے اعلان آزادی اور چوبیس اکتوبر کو قائم ہونے والی حکومت کے اعلامیے کی اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرنے کیلئے سیاسی جدوجہد جاری رکھے گا ۔پاکستانی زیر انتظام جموں وکشمیر میں ہونے والے الیکشن کے ڈھونگ رچانے والے عمل سے اس وقت تک اپنے اپکو باہر رکھیں گے جب تک الحاق پاکستان کی شق کو ختم کر کے آئین ساز اسمبلی کے قیام کے لیے آزادانہ منصفانہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی مداخلت سے پاک الیکشن کا انعقاد نہیں ہوتا۔ عوام کو آزادانہ منصفانہ طور پر جمہوری روایات کے مطابق الیکش میں اپنی رائے کا اظہار کا موقع نہیں ملتا، ان ڈھونک فراڈ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور ان الیکشن کے خلاف منظم مہم چلا کر ان نام نہاد الیکشن سے دور رہنے کی عوام آگاہی مہم چلائی جاے گی۔ اجلاس میں سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے معاملات ،کالج یونیورسٹیوں میں تنظیم سازی مختلف موضوعات پر سٹڈی سرکل کے انعقاد اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے کارکنوں کو اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کا سٹوڈنٹ کے مساہل پر لیڈنگ رول ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں طے پایا گیا کہ معاہدہ کراچی کے خلاف اٹھائیس اپریل کوراولاکوٹ میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اس معاہدے میں شامل شقوں جو یہاں کے عوام کی حق حکومت انکے بنیادی انسانی حقوق کو غصب کر کے اسکی حکومت پاکستان کے سپرد کر کے اپنی خودمختار حیثیت کو دوسروں کے سپرد کر دیا یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کی گئی اس سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا اسکے ساتھ ساتھ اہیندہ انے والے الیکشن و دیگر ایشوز کو تمام اضلاع خاص کر میرپور کوٹلی باغ اور مظفرآباد میں جلسوں جلوسوں کا اہتمام کیا جاے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں