اآزاد پتن،دریا سے ایک عورت کی تیرتی نعش براآمد

0

آزادپتن (دھرتی نیوز)ونچھ ریسکیو اسٹیشن آزاد پتن کو مقامی رضا کار عمر خطاب کی کال موصول ہوئی کہ ایک ڈیڈ باڈی پانہ پُل سے آگے نکل رہی ہے۔جس پر کاروائی کرتے ہوۓ ریسکیو ٹیم نے آزاد پتن سے دریاۓ جہلم میں کشتی اِنٹر کی اور سرچ اینڈ ریکوری آوپریشن شروع کیا۔پانہ پُل سے اگے ڈیڈ باڈی کو ریکور کرتے ہوۓ آزاد پتن مناسب جگہ پر لا کر تحت ضابطہ حوالہ پولیس کیا گیا۔اس ڈیڈ باڈی سے متعلق مورخہ 25 ستمبر 2024 کو ریسکیو 1122 کو شاہد حسین خان ولد عبدالخالق خان ساکنہ سکندر آباد ڈاک خانہ چمن کوٹ ڈھیر تحصیل دھیر کوٹ ضلع باغ نے اطلاع دی اور شناختی فارم تلاش ڈیڈ باڈی ریسکیو اسٹیشن پر فِل کروایا جس کے مطابق صائمہ بی بی زوجہ مہتاب احمد عباسی عمر 36 سال مورخہ 23 ستمبر 2024 کو دریا میں ڈوب گی ہے۔گرنے کی وجہ رپورٹ کنندہ کے مطابق گھر سے جنازے پر گی وہاں سے اڑھائی کلو میٹر دور دریا کے کنارے چادر اور جوتے ملے۔اس کیس کی رپورٹ ساہلیاں ڈھونڈاں دھیرکوٹ گُمشدگی بابت درج ہے۔اج ڈیڈ باڈی ریکوری کے بعد آزاد پتن پولیس نے دھیر کوٹ پولیس کے حوالہ کی۔چونکہ ریسکیو 1122 پونچھ کے پاس کیس درج تھا بوجہ ورثا سے رابطہ بمطابق ریکارڈ آسانی سے ہو گیا۔جو ریکوری کے بعد موقع پر پہنچ گےاور شناخت کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں