تولی پیر (راولاکوٹ)تیسری گراس سکیٹنگ نیشنل چمپین شپ اختتام پذیر

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) آزاد کشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن و پاکستان ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر ،محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کے اشتراک سے تیسری گراس سکیٹنگ نیشنل چمپین شپ کے فائنل مقابلے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر راولاکوٹ کے صحت افزا مقام تولی پیر میں اختتام پذیر ہوئے- یہ مقابلے 23 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے ہیں کھیلوں کے اس مقابلے میں پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی 14 ٹیموں کے 107 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جس میں 40 سے زائد خواتین اتھلیٹ شامل تھیں- فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر و و زیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان تھے ، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری آزاد کشمیر محترمہ مدحت شہزاد نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی دیگر مہمانوں میں چیئرمین ضلع کونسل سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ ، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ایڈووکیٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ کلچر پونچھ ڈویژن سردار لقمان فاروق ، محکمہ سیاحت کے آفیسران ، ڈسٹرکٹ کونسلرز، کونسلر میونسپل کارپوریشن ، پریس کلب کے ممبران اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے عوام علاقہ کی بھرپور شرکت رہی اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے ہیں اس چمپین شپ میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیدانی تھا اور سخت مقابلوں کے بعد مردوں میں گلگت بلتستان اسکاوٹ کی ٹیم نے میدان مار لیا اس طرح پاکستان ایئر فورس کی ٹیم نمبر پر رہی ہے خواتین میں چترال میڈا کلشٹ کی ٹیم پہلے نمبر پر آئی جبکہ گلگت بلتستان سکاؤٹس کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ہے مردوں کے انفرادی مقابلوں میں جائنٹ سلالم عالم میں گلگت بلتستان سکاؤٹس کے زاہد عباس اور محمد وقار نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن لے کر گولڈ اور سلور میڈل جیتا اس طرح پاکستان ایئر فورس کے سیف اللہ نے تیسری پوزیشن لی اور کانسی کا میڈل جیتا مردوں کے پیرالل جائنٹ سلالم میں گلگت بلتستان سکاؤٹس کے زاہد عباس اور سجاد احمد نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن لے کر گولڈ اور سلور میڈل اپنے نام کیا پاکستان ایئر فورس کے سیف اللہ نے تیسری پوزیشن لی اور کانسی کے تغمے کے حقدار قرار پائے خواتین میں جائنٹ سلالم کے انفرادی مقابلوں میں چترال مڈا کالاشٹ کی منتشاء نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ایڈونچر فاؤنڈیشن پاکستان کی بشرا جاوید نے سلور میڈل لیا اور پاکستان ایئر فورس کی سمانہ رحیم نے کھانسی کا تمغہ جیتا پیرالل جائنٹ سلالم میں خواتین کے انفرادی مقابلوں میں چترال میڈا کلچڈ کی منتشاء نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ چترال مڈا کلشٹ کی عزیزہ گل اور رئیس فیروز نے بالترتیب سلور اور کانسی کے تغمے جیتے انڈر 14 کیٹیگری میں سلمان خان پہلے نمبر پر رہے جبکہ نعمان خان اور ازخان حیدر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ہیں ایونٹ کہ پہلے تین دن کھلاڑیوں کے لیے ماہر کوچز کے زیر نگرانی ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا جس میں مقامی اور اور دیگر مقامات سے آئے ہوئے نئے کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا ہے۔ گراس اسکیٹنگ کی ٹکنیک سنو سکیٹنگ کی طرح ہی ہوتی ہے اس میں صرف برف کے بجائے گھاس پر سکین کی جاتی ہے اس موقع پر مہمانوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹ نہ صرف نوجوانوں میں ایک صحت مندانہ مقابلوں کا رحجان پیدا کرتے ہیں بلکہ سیاحت کے کے فروغ کے لیے بھی بہت اہم حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ خطہ پونچھ شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے جس نے ہمیشہ نامور شخصیات کو پیدا کیا ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز اور محبتیں بانٹنے والے ہیں انہوں نے نیشنل فیسٹیول کروانے پر جملہ اداروں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا آخر میں سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری مدحت شہزاد ۔ سابق وزیر حکومت عابد حسین عابد ایڈووکیٹ ۔ چیئرمین ضلع کونسل پونچھ جاوید شریف ایڈووکیٹ و دیگر نے ایتھلیٹس میں ٹرافیاں میڈل اور انعامات تقسیم کیے انہوں نے بہترین کھیل پیش کرنے پر ایتھلیٹس کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں