قدرتی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( ایس ڈی ایم اے )سعود الرحمن نےہفتے کوراولاکوٹ کا دورہ کیا .اس دوران قدرتی آفات سے نمٹنے اور دیگر مسائل کے حل کے کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خورشید خان کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا .اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ (جرنل) راولا کوٹ عثمان ممتاز بٹ ،ایس ایس پی پونچھ، ریاض مغل ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر 1122، مسٹر آصف، انچارج ڈی ڈی ایم اے پونچھ، روبیہ کنول، اور ایف آر او راولاکوٹ، جمیل حمید نے ڈی ڈی ایم اے اور 1122 کا تعارف، موجودہ صورتحال، چیلنجز، حکمت عملی، ایکشن پلان کا احاطہ کیا۔ ، اور آئندہ اقدامات کے لیے تجاویز پیش کیں. ڈائریکٹر جنرل مسعود الرحمان نے DDMA اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں