پلندری بیڈمنٹن چمپئین شپ 2024، رومان کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ عطا

0

پلندری بیڈمنٹن چمپئین شپ 2024، رومان کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ عطا
پلندری (دھرتی نیوز)پلندری بیڈمنٹن چمپئین شپ 2024 اختتام پذیر ہو گئی،چمپئین شپ کے فائنل میں راولاکوٹ گرین نے کوٹلی کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔یہپلندری کی تاریخ کا یہ ایک بہترین بیڈمنٹن ایونٹ تھا جس میں نیل بٹنگ میچز، اپ سیٹس، ڈومینیٹ پرفارمنس، تجربہ، توانائی، نوجوان ٹیلنٹ، مائنڈ گیمز، پلاننگ اور ہجوم کے لیے مجموعی طور پر لطف اندوزی سب کچھ شامل تھا۔اس ایونٹ کے مہمان خصوصی مولانا سعیدیوسف تھے جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے کی۔راولاکوٹ ٹیم عامر آفتاب، بلال الطاف، حامد سعید، حمزہ نذیر اور رومان ریاض پر مشتمل تھی۔راولاکوٹ گرین نے فائنل کوٹلی گرین (احسن مجید، سلمان مجید، محسن مجید اور قیصر) کو سٹریٹ گیمز میں شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ ایونٹ کا فارمیٹ ڈبل ڈبل ریورس سنگل تھا۔ رومان نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مولانا سعید یوسف کی طرف سے ٹرافی اور 5 ہزار کیش پرائز سے نوازا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سردار عمر فاروق اور مولانا سعید یوسف نے شیلڈز تقسیم کیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ان تین دنوں کے دوران ہر ایک کھلاڑی اور ہجوم کی تواضع عشائیہ سے کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں