32 ویں آزادکشمیروالی بال چمپیئن شپ،سدھنوتی فاتح قرار

0

32 ویں آزادکشمیروالی بال چمپیئن شپ،سدھنوتی فاتح قرار
پلندری (دھرتی نیوز)سدھنوتی میں منعقدہ 32 ویں آزادکشمیروالی بال چمپیئن شپ سدھنوتی نے پونچھ کو 02 کے مقابلے میں 03 گیمز سے شکست دے کر جیت لی۔آزاد کشمیر والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس چمپیئن شپ میں باغ،جہلم ویلی،میرپور،کوٹلی،سدھنوتی اور پونچھ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔پہلے سیمی فائنل میں سدھنوتی نے باغ کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پونچھ نے کوٹلی کو شکست دی۔ سدھنوتی کو تیسری دفعہ آزادکشمیروالی بال چمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔قبل ازیں ایک مرتبہ پولیس،ایک مرتبہ ضلع کوٹلی جبکہ 27 مرتبہ ضلع پونچھ یہ چمپیئن شپ جیت چکا ہے۔فائنل مقابلہ روایتی حریفوں سدھنوتی اور پونچھ کے درمیان ہوا جو دلچسپ مقابلے کے بعد سدھنوتی نے دو کے مقابلے میں تین گیمز سے جیت لیا۔ آزادکشمیروالی بال چمپیئن شپ کے صدرسردار محمد نواز خان،جنرل سیکرٹری سردار فاروق خان،ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق اور دیگر نے فائنل کی تقریب میں شرکت کی۔رنر اور ونر ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں