قائد اعظم گیمز،آزاد جموں و کشمیر کا 283 رکنی دستہ اسلام آباد روانہ

0

مظفر آباد(پی آئی ڈی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام قائد اعظم گیمز13تا 19دسمبر سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہیں۔ قائد اعظم گیمز میں شرکت کے لئے آزاد جموں و کشمیر کا 283 رکنی دستہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہو گیا۔ قائداعظم گیمز میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ قائد اعظم گیمز میں آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے انتخاب کے لئے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیتے ہوئے میرٹ پر ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں منتخب ہونے والی ٹیموں کے کیمپ لگائے گئے۔ قائد اعظم گیمز میں آزاد جموں و کشمیر کی ہاکی، فٹ بال، اتھلیٹکس، ریسلنگ، باکسنگ، جوڈو، کبڈی، کراٹے، اسکوائش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور بیڈ منٹن کی مردو خواتین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ قائد اعظم گیمز کی افتتاحی تقریب 14 دسمبر 2024 کو سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر عاصم شریف بٹ اور سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر محمد راشد حنیف بھی شرکت کریں گے۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب مورخہ 19 دسمبر 2024 ء کو منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں