اسلام آباد (دھرتی نیوز)اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں تعینات انجنیئر اعجاز مخدوم کو چیف انجنیئر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا.قبل ازیں وہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ،ڈائریکٹر پرکیورمنٹ اور ایس ای کے عہدوں پر فائز رہے،ان کی بہترین پیشہ وارانہ کارگردگی کی بنیاد پر انہیں سال 2023،24 کے دوران بہترین کارگردگی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا اور اب انہیں ترقی دے کر چیف انجنیئر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا. انجنیئر اعجاز مخدوم کا تعلق راولاکوٹ سے ہے ،وہ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر
(ر) مخدوم نبی کے صاحبزادے ہیں .عوامی حلقوں نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے.
انجنیئر اعجاز مخدوم آئیسکومیں چیف انجنیئر تعینات
0