مظفرآباد(صباح نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دے دی ہے اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن کی سطح پر بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تربیت فراہم کرے گاجبکہ مستقبل میں ملازمین کی تنخواہوں اور ترقیابیوں کو بائیو میٹرک حاضری سے مشروط کیا جائے گا۔ مظفر آباد میں اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن محکمہ جات کے پاس لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر موجود نہیں آئی ٹی بورڈ انہیں کمپیواتر فراہم کرنے کا بندوبست کرے گا۔ سیکرٹریز کو بائیو میٹرک سافٹ ویئر کے حوالہ سے ڈیش بورڈ کی ابتدائی تربیت دی جائے گی۔ تمام سیکرٹریز روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے محکمہ جات کی بائیو میٹرک حاضری کو چیک کریں گئے اور جن دفاتر میں بائیو میٹرک مشین نصب نہیں ہیں ان اداروں کے ملازمین کو جلد از جلد بائیو میٹرک ایپلیکیشن کے ذریعے رجسٹرڈ کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کی زیر صدارت سرکاری ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا جائزہ لینے کے لئے جملہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور بائیومیٹرک فوکل پرسنز کا اجلاس ہوا۔
ملازمین کی تنخواہ و ترقیابی بائیو میٹرک حاضری سے مشروط
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0