تھوراڑ ،32سالہ نوجوان کی مسخ شدہ نعش براآمد

0

تھوراڑ (دھرتی نیوز )سب ڈویژن تھوراڑ کے قریبی گاؤں نمب سردی بھالگراں کے رہائشی عبد القادر ولد ممتاز حسین عمر 32 سال تشدد شدہ لاش گاؤں کے ایک شیڈ سے برآمد ہوئی۔ مذکورہ نوجوان شیڈ پر ملازمت کرتا تھا کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات یہ واقعہ پیش ایا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایم ایچ پہنچا دیا۔ موقع سے مقتول کا موبائل فون بھی غائب ہے۔ مقتول کے والد نے بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں