باغ،نجی ہاسٹلز کے لیے قواعد و ضوابط طے پا گے

0

باغ (دھرتی نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) باغ محترمہ عفت اعظم کی زیر صدارت نجی ہوسٹل مالکان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس باغ میں منعقد ہوا .اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر باغ فیض الرحمان عباسی اور ہاسٹل مالکان نے شرکت کی. انتظامیہ اور پرائیوٹ ہاسٹلز مالکان نے باہمی مشاورت کے ساتھ ہاسٹلز کے نئے اصول و ضوابط طے کیے ہیں .ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ محترمہ عفت اعظم نے ہاسٹلز مالکان کو آگاہ کیا کہ باغ میں قائم ہاسٹلز کی چند شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے تدارک کیلئے انتظامیہ اور ہاسٹلز انتظامیہ کو ملکر کچھ ایس او پیز طے کرنے ضروری ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔باہمی مشاورت سے متعدد اصول و ضوابط طے پائے گئے ہیں جن کے مطابق ہاسٹلز میں تعینات سکیورٹی عملے اور وارڈینز کی مکمل تفصیل دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ارسال کیے جائیں گے.خوراک مینیو کی تفصیل فراہم کی جائے گی ،جن ہاسٹلز کی باونڈری وال نہ ہے ان کی چار دیواری فوری طور پر تعمیر کی جائے گی ،ملاقات کے اوقات کار طے شدہ ہوں گے.بغیر اجازت طلبا ء و طالبات کو ہاسٹل سے باہر جانے کی ہرگز اجازت نہ ہو گی .ہاسٹلز مالکان بجلی کا متبادل بندوبست یقینی بنائیں گے .پینے کے پانی کیلئے فلٹرز لگانا ضروری ہو گا .انٹر نیٹ کی سہولت ضروری ہو گی .غیر محفوظ اشیا کا ہاسٹلز میں رکھنا ممنوعہ ہو گا ۔طلباء و طالبات کے سامان کا باقاعدہ وارڈن چیکنگ کریں گی.گارڈز کے علاوہ غیر متعلقین کا آنا جانا ممنوعہ ہو گا .سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور 24گھنٹے فنکشنل ہونا اہم اور ضروری ہوگا .اندراج و اخراج رجسٹرمرتب کیا جائے گا .ملاقاتیوں کی تفصیل معہ ریکارڈ مرتب کی جائے گی ۔قواعد و ضوابط ہاسٹلز کے نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں گے اجلاس کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہاسٹل مالکان کو ہدایت کی کہ مذکورہ بالا قواہدوضوابط پر جلد عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے رپورٹ دفتر جمع کروائی جائیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں