راولاکوٹ،پوش علاقے میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ،2 خواتین سمیت 3 نوجوان گرفتار

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ ہاوئسنگ سکیم میں مبینہ طور پر قائم فحاشی کے ایک اڈے پر پولیس کا چھاپہ، 2 خواتین سمیت 3 نوجوان گرفتار کر لئے گئے۔ ان گرفتار خواتین پر الزام ہیکہ وہ اس طرح کی حرکات میں نہ صرف خود ملوث تھیں بلکہ دیگر نوجوان لڑکے / لڑکیوں کو بھی اپنے ساتھ اس کام میں شامل کیئے ہوئے تھیں، پولیس کے مطابق اب تک ضبط شدہ موبائل و دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والے مواد کی بنیاد پر 3 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک گرفتار لڑکی کا بھائی بھی ہے جس پر بطور بکنگ ایجنٹ کام کرنے کا الزام ہے تاہم دیگر گرفتار 2 نوجوان جن کی عمریں باالترتیب 16 اور 20 سال ہیں انہیں ان لڑکیوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے اور دیگر لوگوں کو بھی پیسوں کے عوض ان سے ملاقات کروانے کا الزام ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان لڑکوں کے اس جال میں پھنسا کر 10ہزار روپے وصول کیے جاتے تھے۔ پولیس موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے دس کے قریب افراد کے اس دھندے میں ملوث ہونے کی ثبوت اگھٹے کر چکی ہے تاہم مزید ثبوت جمع کرنے کے لیے ابھی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ایس ایس پونچھ نے ”دھرتی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات اور فحاشی کے اڈے ختم کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے جس اس طرح کے ”اڈے“ ختم کر نے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں