راولاکوٹ،پولیس آپریشن ،04 مبینہ عسکریت پسند ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ سے تقریبا ً سات کلومیٹر دور حسین کوٹ (تراڑ پندی) میں بدھ کی شام پولیس آپریشن کے دوران چار مبینہ عسکریت پسند ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید اور08 زخمی گے۔ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے بتایا کہ پولیس کواپنے ذرئع سے پتہ چلا تھا کہ چار مبینہ عسکریت پسند جو کہ شجاع آباد پولیس چوکی کی ایک اہلکار کے قتل سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث ہیں اس علاقے میں رپوش ہیں۔پولیس کی پارٹی نے ایس ایس پی ریاض مغل اور ڈی ایس پی اکمل شریف کی قیادت میں ملزمان کا گھراؤ کیا،ملزمان جن کی تعداد چار بتائی جا رہے ہے گھنے جنگل کی ایک غار میں چھپے ہوئے تھے۔پریس ریلیز کے مطابق پولیس کے گھیراو کرنے اور للکارنے پر ملزمان میں سے ایک نے پولیس پارٹی پر گرنیڈ پھنکا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاران کنسٹیبل گلزار اور کنسٹیبل طارق بشیر جاں بحق جبکہ دیگر 08 پولیس اہلکاران زخمی ہو گے جنہیں سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچایا گیا۔زخمیوں میں کنسٹیبل ذیشان جاوید،عبدالرحمان،اصغر علی،افیر حسین،نعیم عباسی،اکمل شریف(ڈی ایس پی)،امجد حسین(ایس ایچ او)،یاسر محمود(سب انسپکٹر)، شامل ہیں۔پولیس کی کاونٹر فائرنگ سے زرنوش نسیم،جبران نسیم،الفت اور ایک نامعلوم فرد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 03عدد کلاشنکوف،03 گرنیڈ،06عدد جیکٹس،928راونڈ کلاشنکوف،08عدد میگزین لوڈ برآمد ہوئے ہیں۔ زرنوش نسیم پولیس کو گذشتہ سال شجاع آباد پولیس چوکی کے ایک اہلکار کے قتل میں مطلوب تھا۔چند ماہ قبل پولیس نے آزاد پتن پل سے ایک ملزم کو گرفتار کیا جو گاڑی میں اسلحہ لا رہا تھا۔تفتیش کرنے پر اس نے زرنوش اور دیگر افراد کا بتایا کہ وہ اس کے ساتھ راولپنڈی سے آئے اور گراری والے پل پر اتر کر پیدل آزاد کشمیر میں داخل ہوئے اور یہ اسلحہ ان کا ہی ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔اب چاروں ملزمان کی نعشیں سی ایم ایچ کے سرد خانے میں پڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں