تولی پیر /لسڈنہ (دھرتی نیوز)تولی پیر / لسڈنہ روڈ پر لسڈنہ سے راولاکوٹ آنے والی پولیس کی ایک پک اپ نمبر109 حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار 5 پولیس اہلکاران موقع پر شہید ہو گئے۔ مرکزی پولیس کنٹرول روم کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شہید ہونے والوں میں علی احمد بخاری انسپکٹر ریجن آفس راولاکوٹ، نوید احمد انسپکٹر (ایس ایچ او تھانہ کھائی گلہ)، یاسر عرفات انسپکٹر، ذاکر حسین اے ڈی ریجن راولاکوٹ اور محمد فہیم متعینہ اکاؤنٹ برانچ ریجن راولاکوٹ شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی مین سڑک سے نیچے دور ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچوں اہلکاران کی شہادت ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا ہیکہ 3 نعشوں کو کچھ ہی دیر میں ریکیور کر لیا گیا تھا جبکہ 2 کو کو انتہائی مشکل گزار راستہ ہونے کی وجہ سے ریکیور کرنے میں شدید مشکلات درپیش آئیں۔ اس واقعہ کی اطلاع کے فوری بعد راولاکوٹ اور باغ انتظامیہ کے ضلعی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی بھی کی۔ راولاکوٹ اور باغ سے ایمبولینسز کو فوری طور پر مذکورہ مقام پر روانہ کیا گیا جہاں سے نعشوں کو راولاکوٹ منتقل کیا گیا۔ محکمہ پولیس کے پانچوں اہلکاران ریجن پونچھ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے جو کہ اپنے فرائض کی انجام دیہی کیلئے راولاکوٹ کی طرف واپس آرہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین فی الحال نہیں کیاجاسکا تاہم تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد وجوہات بھی سامنے آسکیں گے۔ شہید ہونے والے اہلکاران کی میتیں سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچائی گئیں بعد ازاں پولیس لائن راولاکوٹ میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
راولاکوٹ،پولیس وین حادثے کا شکار،05 اہلکار شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
