مظفر آباد( دھرتی نیوز )چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت العالیہ کے سینئر جج سردار لیاقت شاہین کو آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ کا قائمقام چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔”روزنامہ کشمیر دھرتی “ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار لیاقت حسین 9 نومبر 1965 کو تحصیل منگ (جسہ پیر کانچر ی) پلندری میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی قصبے میں حاصل کی اور 1981 میں گورنمنٹ انٹر کالج/اسکول منگ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ 1983 میں اسی ادارے سے انٹرمیڈیٹ کیا۔وہ دوران تعلیم غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہے جس کی وجہ سے انہیں نمایاں شناخت ملی وہ کالج سطح پر کالج سٹوڈنٹس یونین کے صدر بھی منتخب ہوئے۔ انہوں نے اکتوبر 1986 میں کراچی یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری حاصل کی۔ 1988 میں کراچی یونیورسٹی سے ہی ایل ایل بی کا پیشہ ورانہ ڈگری حاصل کی۔ یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے دوران وہ کشمیر اسٹوڈنٹ افیئرز کمیونٹی کے صدر بھی بنے۔ پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت حاصل کرنے کے بعدانہوں نے 1994 میں آبائی علاقہ تھوراڑ سے وکالت کا آغاز کیا ،1998 میں آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا امتحان کامیابی سے پاس کرنے کے بعد، انہیں سول جج مقرر کیا گیا اور ان کی پہلی پوسٹنگ 24 فروری 1998 کو ضلع حویلی کہوٹہ میں ہوئی۔ اپنی بے داغ سروس کے دوران، انہوں نے 20 فروری 2016 سے 11 مارچ 2019 تک آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد، 19 مارچ 2019 کو وہ چیئرمین ٹربیونل ان لینڈ ریونیو آزاد جموں و کشمیر بنے۔ 8 جنوری 2022 کو آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا۔ انہیں 24 فروری 2022 کو ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے معزز چیف جسٹس کی جانب سے “چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فاو ¿نڈیشن” بھی نامزد کیا گیا۔
سینئر جج سردار لیاقت شاہین آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ کےا قائمقام چیف جسٹس تعینات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
