اسلام آباد(دھرتی نیوز)اسلام آباد میں جاری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز 2024 میں آزاد کشمیر کے 281 رکنی دستہ شرکت کر رہا ہے. قائد اعظم گیمز میں 22سال سے کم عمر مرد اور خواتین کھلاڑی 19 محتلف گیمز میں حصہ لیں گے۔قائد اعظم گیمز کی افتتاحی تقریب پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔جس میں آزاد کشمیر کے وزیرحکومت سپورٹس، یوتھ وکلچر محمد عاصم شریف بٹ،سیکرٹری سپورٹس یوتھ کلچر آزاد کشمیر راشد حنیف،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ کلچر آزاد ملک شوکت حیات،ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ کلچر سردار لیاقت علی خان اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔19دسمبر تک جاری رہنے والی ان گیمز میں محتلف کھیلوں کے مقابلہ جات ہوں گے،جسمیں اتھلیٹکس ،ہاکی میچ آزاد کشمیر اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان ہو گا .
قائد اعظم گیمز کی افتتاحی تقریب میں آزاد کشمیر کے دستہ کی شرکت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0