راولاکوٹ،باغ،بلوچ(دھرتی نیوز) بار کونسل آزادجموں و کشمیر کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آزادجموں و کشمیر کی اکثریتی با ر ایسوسیا یشنز کے انتخابات مکمل ہو گے۔نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے الیکشن میں دو عہدوں صدر اور نائب صدر پر الیکشن کے لیے انتخابات ہوئے جبکہ چھ عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں چیئرمین الیکشن بورڈ سردارا قبلائی خان ایڈووکیٹ کے مطابق صدر کے لیے تین امیدواروں سردار صابر کشمیری ایڈووکیٹ، سردار امتیاز اکبر ایڈووکیٹ اور راجہ عزت بیگ ایڈووکیٹ کے درمیان جبکہ نائب صدر کے عہدے کیلئے سردار عتیق الرحمن ایڈووکیٹ اور سردار بلال شکیل ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوا۔نتائج کے مطابق کل 208 ووٹ تھے جبکہ 180 ووٹ پول ہوئے،سردار صابر کشمیری ایڈووکیٹ نے.101ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،دوسرے نمبر پرراجہ عزت بیگ ایڈووکیٹ نے. 62ووٹ لیے جبکہ امتیاز اکبر ایڈووکیٹ نے. 15 ووٹ حاصل کیے۔نائب صدر کے لیے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔عتیق الرحمن ایڈووکیٹ نے. 93ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،دوسرے نمبر پربلال شکیل ایڈووکیٹ نے 80 ووٹ حاصل کیے۔ سیکریٹری جنرل طارق اسحاق ایڈووکیٹ،نائب صدر خواتین میڈم شمائلہ خان ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے سردار حنان شبیر ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات کے لیے میڈم سیماب ارشد ایڈوکیٹ،سیکرٹری لائبریرین کیلیے میڈم آمنہ حبیب ایڈوکیٹ اور سیکرٹری مالیات کے لیے سردار خرم شہر یار خان ایڈوکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔باغ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سردار اعظم حیدر 89 ووٹ لیکر صدرجبکہ سردار شجاع محمود 87 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ووٹرز کی کل تعداد 166 تھی۔ بار ایسوسی ایشن بلوچ کے انتخابات میں سردار افتخار ساگر صمیم ایڈووکیٹ صدر، سید ثقلین شاہ بخاری ایڈووکیٹ نائب صدر، سردار زین العابدین ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری، سردار سعید عارف ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، سردار خالد بلوچ ایڈووکیٹ سیکریٹری مالیات، فراز اکرم اعوان ایڈووکیٹ سیکریٹری نشرواشاعت منٹخب ہو گے
آزاد کشمیر کی متعدد بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات مکمل ہو گے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
