راولاکوٹ(دھرتی نیوز) حکومت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے سنجیدہ نہیں تین ارب ستر کروڑ کے فنڈز بلدیاتی اداروں کا حق ایم ایل اے کا کام قانون سازی ہے فنڈز خرچ کرنا نہیں۔ مظفر آباد اور میر پورکے کامیاب کنونشن کے بعد آج کا راولاکوٹ میں ہونے والا کنونشن اہم ہے جس میں اہم اعلان کیا جاے گا ہم سے ترمیمی ایکٹ تیار کروایا گیا اور اب حکومت اپنی مرضی کا ایکٹ اسمبلی میں پیش کر رہی ہے جس سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار سردار جاوید شریف چیرمین ضلع کونسل و فوکل پرسن آزادکشمیر بلدیاتی نمائندگان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوے کیا۔ اس موقعہ پر میڈیا کو آرڈینیٹر سردار آفتاب عارف، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر قاضی نثار،ممبران رابطہ کمیٹی شاہد خورشید، خواجہ سجاد اور عابد حسین بھی موجود تھے۔ سردار جاوید شریف نے کہا کہ حکومت نے ہم سے طویل مذاکرات کیے جس پر حکومت نے ہمیں کہا کہ دیگر صوبوں کو دیکھ کر آپ ترمیمی مسودہ تیار کریں ہم اسمبلی میں پیش کرینگے ہم نے دیگر صوبوں کے بلدیاتی اداروں کو دیکھ کر مسودہ حکومت کو دیا لیکن حکومت اب اپنا من پسند مسودہ بنا کر اسمبلی سے منظور کروانا چاہتی ہے ہمیں اختیارات دینے کے بجاے حکومت اپنی مرضی کی چیزیں ڈالنا چاہتی ہے۔پندرہ فروری کو مظفرآباد کے کنونشن میں مستقبل کا اعلان کیا جاے گا جس میں ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں اس مرتبہ ہم فیصلہ کن تحریک کے لیے نکلے ہیں اپنا حق لینے کے لیے تمام بلدیاتی نمائندے تیار ہیں اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔
بلدیاتی نمائندوں کا تیسرا ڈویژنل کنونشن پیر کوراولاکوٹ میں ہو گا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
