راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ محمد ریاض مغل کا راولاکوٹ شہر کو جرائم سے محفوظ بنانے کیلئے لیے ایک اور اقدام،سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے تعمیراتی منصوبہ کا آغاز،تفصیلات کے مطابق شہر کو جرائم سے محفوظ بنانے کے لئے پولیس خدمت مرکز کی دوسری منزل پر سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے منزل کی تیاری کے تعمیراتی منصوبہ پر کام شروع کروا دیا۔اب ایک جگہ سے پورے شہر کی نقل و حمل پر نظر رکھی جائے گی ایس ایس پی صاحب کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بہت جلد سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کرتے ہوئے راولاکوٹ کے تمام انٹری،ایگزیسٹ پوائنٹ اور تمام شہر میں کیمرے نصب کرواتے ہوئے راولاکوٹ شہر کو ہر طرح کے جرائم اور منفی نقل و حمل پر نظر رکھتے ہوئے جرائم سے محفوظ شہر بنایا جائے گا۔عوام کو سہولیات مہیا کرنے میں بلا تاخیر ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں۔
راولاکوٹ میں سیف سٹی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0