راولاکوٹ، غل غپاڑہ کرنے والے 10ملزمان ضمانت پر رہا

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) راولاکوٹ کے سیاحتی وتاریخی مقام گرودوارہ(سری دھری) کے مقام سے غل غپاڑہ کرنے والے 10ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیاگیا ہے، گزشتہ روزضمانت پر رہائی پانے والے ان 10 افراد میں 4 کا تعلق راولپنڈی جبکہ دیگر 6 کا تعلق پونچھ تھوراڑ سے ہے جنہیں 6 روز قبل مذکورہ مقام پر رات گئے اہل محلہ کی شکایت پر گرفتار کرتے ہوئے سٹی پولیس سٹیشن لایا گیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ مذکورہ افراد رات گئے اونچی آواز میں گاڑی کے میوزک پر غل غپاڑہ کر رہے ہیں جس سے اہل علاقہ کے سکون میں شدید خلل پیدا ہوتا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے مذکورہ افراد کو فوری طور پر گرفتار کر تے ہوئے سٹی تھانہ راولاکوٹ لایا جہاں ان پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 6 روز تک حوالات بند رکھا گیا، ذرائع کے مطابق ان افراد کے پاس سے کوئی بھی نشہ آور اشیاء برآمد نہیں ہوئی تاہم 1 پستول کی برآمدگی عمل میں لائی گئی جبکہ تفتیش کے دوران علم ہوا کہ مذکورہ افراد محض تفریح کی غرض سے گاڑی کے میوز ک پر رقص کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں