چکار،نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

0

چکار( دھرتی نیوز)چکار کے قریبی گاوں میں قتل ہونے والے نوجوان نقاش کے اندھے قتل کیس کا جہلم ویلی پولیس نے معمہ حل کرلیا، قتل میں ملوث سفاک قاتل احتشام ولد نجیب سکنہ اندراسیری اور سہولت کار آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیے گے۔مرکزی ملزم احتشام مقتول کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے،جہلم ویلی پولیس کے مطابق ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع.ہیں۔تفصیلات کے مطابق 29جنوری کی رات 2بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام ڈنہ اندرا سیری لنک روڈ پر نقاش احمد ولد منظوم خان قوم کھکھہ سکنہ اندرا سیری کو کسی نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس پر مقامی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش مقتول بغرض پوسٹمارٹم ہسپتال منتقل کیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں مرزا زاہد حسین ایس پی جہلم ویلی نے تفتیشی، ٹکینکل ٹیمیں تشکیل دیں اور خود جملہ امور کی مکمل نگرانی کرتے رہے۔مذکورہ ٹیم نے تین گھنٹے میں نہ صرف نامعلوم مرتکبان واردات کو ٹریس کیا بلکہ ملزم جو وقوع کے بعد موقع سے فرار ہو کر چھپ گیا تھا کو بھی گرفتار کر لیا۔ملزم احتشام ولد نجیب خان بعمر 27سال سکنہ اندرا سیری نے ملزمہ مسمات ن کی سہولت کاری کے ذریعہ مقتول کو بذریعہ فون جائے وقوع پر دھوکہ سے بلایا اور پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیاتھا کوگرفتار کر کے اس کی نشان دہی پر آلہ قتل کی بھی برآمدگی کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں