راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اسمگل شدہ موبائل کے خلاف کریک ڈاون کے بعد راولاکوٹ میں موبائل یونین کا اجلاس مرکزی دفتر انجمن تاجران راولاکوٹ میں ہوا۔اجلاس کے بعد یونین کے صدر عرفان اختر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کی طرف سے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر موبائل ڈیوائسز کا بندکیے جانے پر تاجران کے شدید تحفظات ہیں، دوکاندار اور کسٹمر کی تلخ کلامی اور بات لڑائی جھگڑے معمول بن چکا ہے۔دوکاندار اور گاہک دونوں شدید اضطراب میں ہیں۔اب یہ لائحہ عمل طے کیا گیا ہے کہ تمام دوکاندار ”پن پیک“ سیٹ سیل کرتے وقت بل پر کسٹمر کو یہ لکھ کر دیں گے کہ موبائل کسٹمر کے پاس دو دن بعد بھی اگر پی ٹی اے نے بلاک کر دیا تو دوکاندار کی ذمہ داری نہیں ہو گی۔کسٹمر کو پی ٹی اے آفس سے خود رجوع کرنا ہو گا۔موبائل یونین موبائل کمپنیوں اور PTA کے ذمہداران سے بھی رابطے میں ہے تا کہ اس کا مستقل حل نکالا جائے۔واضع رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے پی ٹی اے نے ایسے موبائل فون بلاک کر دئیے تھے جو بظاہر پن پیک تھے لیکن پی ٹی اے کے سسٹم میں نہیں تھے۔پی ٹی اے کے اس عمل سے تاجروں کو سخت مالی نقصان کا سامان ہے کیونکہ انہوں نے ہول سیلرز کمپنیوں سے پی ٹی اے سے منظور شدہ انراخ پر کرید رکھے ہیں۔
اسمگل شدہ موبائل فونز کے خلاف کریک ڈاون،دکاندار اور کسٹمر لڑ پڑے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0