میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے خلاف متوقع تحریک عدم اعتماد موخر

0

راولاکوٹ( دھرتی نیوز ) میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے میئر سردار عبدالنعیم خان کے خلاف متوقع عدم اعتماد کی تحریک موخر ہو گئی ہے ہے۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے کے لیے 05 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ان ناراض اراکین نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے کونسلرز سے مل کر میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کیلئے لیے دستخط بھی کر لیے تھے۔ از دوران ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے ان ناراض کونسلرز سے دو دن کی مہلت لی تھی۔ منگل کو ممبر قانون ساز اسمبلی اور جماعت کے سرپرست سردار حسن ابراہیم خان نے پہلے ناراض کونسلرز سے ان کی شکایات سنیں بعدازاں دیگر کونسلرز بشمول میئر میونسپل کارپوریشن سردار عبدالنعیم خان بھی مذاکرات میں شامل ہوئے ۔04 گھنٹے تک رہنے والے اس اجلاس میں متعدد تجاویز سامنے آئیں اور ناراض کونسلرز کو منانے کی کوشش کی گئی جس میں جزوی طور پر کامیابی حاصل ہوئی۔ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ناراض کونسلرز کے تحفظات دور کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد موخر خر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں