مظفرآباد (دھرتی نیوز)حکومت آزاد جموں و کشمیر نے یونیورسٹی آف پونچھ کے نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کا مقصد موزوں، تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیمی اہلیت رکھنے والے امیدوار کی میرٹ پر تقرری کو یقینی بنانا ہے۔ذرارئع کے مطابق سرچ کمیٹی میں ممتاز ماہرین تعلیم اور سینیٹ کے نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے۔جن میں پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی (کنوینر)، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف شکارپور سندھ،پروفیسر ڈاکٹر قدیر الحسن، ڈین سائنسز (GIK)،پروفیسر ڈاکٹر ایم اسلم بیگ، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد،پروفیسر ڈاکٹر طیبہ تمیم، ڈین اسکول آف ایجوکیشن (LUMS)پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر محترمہ تہذیب النساء،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نامزد کردہ رکن شامل ہیں۔ سرچ کمیٹی وائس چانسلر کے عہدے کے لیے درخواستوں کی جانچ پڑتال، شارٹ لسٹنگ اور انٹرویوز کے بعد حتمی سفارشات متعلقہ فورم کو پیش کرے گی۔ توقع ہے کہ کمیٹی شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے یونیورسٹی کے لیے ایک قابل اور وژن رکھنے والی قیادت کا انتخاب کرے گی۔اس سرچ کمیٹی میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی صرف ایک خاتون رکن کو شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی کے حوالے سے پہلے ہی بعض سینٹ کے ممبران نے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
پونچھ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی قائم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0











