ڈنہ نمبر چار میں آسمانی بجلی پڑنے سے مکان میں آتشزدگی

0

راولاکوٹ (ریاض جبوتوی سے)جمعہ کی شام سیاحتی مقام تولی پیرکو جانے والی شاہرہ پر واقع گاوں پکھر ڈنہ چار کے رہائشی سردار افرازولد محمد لطیف خان کے پختہ گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے گھر کا بڑا حصہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ آسمانی بجلی کی شدت اتنی شدید تھی کہ قریب واقع گھروں کو بھی جھٹکے مھسوس ہوئے اور آواز دور دور تک سنائی دی، آسمانی بجلی سے لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے کا نقصان قمیتی سامان زیورات گھر کے اندر ہی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گھر کے مکینوں خوف کے مارے دوسری جگہ منتقل ہو گئے۔واضع رہے کہ بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں جو باغ اور راولاکوٹ کے سنگم پر واقع ہے، آسمانی بجلی سے معتدد درخت جلے ہوئے ہیں۔ متاثرین نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں