آزاد پتن(دھرتی نیوز)1122 واٹر ریسکیو اسٹیشن آزاد پتن کو اطلاع موصول ہوئی کہ آزاد پتن ڈیم میں ایک نامعلوم خاتون کی ڈیڈ باڈی موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو بوٹ کے ذریعے ڈیڈ باڈی کو ڈیم سے ریکور کر لیا۔خاتون کی شناخت میمونہ دختر عبدالخالق، ساکنہ سیری بانڈی دھیر کوٹ ضلع باغ کے نام سے ہوئی جو 5 فروری کو دریائے جہلم میں چلی گئی تھی۔ عمر تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی چوکی پولیس آزاد پتن کے حوالے کر دی گئی جو اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریسکیو 1122 واٹر ریسکیو اسٹیشن آزاد پتن کے قیام سے اب تک ریسکیو ٹیم کل 48 ڈیڈ باڈیز ریکور کر چکی ہے جن میں 9 لاوارث تھیں جبکہ باقی تمام کی شناخت کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
آزاد پتن،دھیرکوٹ کی رہائشی خاتون کی نعش دریا سے برآمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0








