میرپور (دھرتی نیوز) منگلا ڈیم سے منسلک پرانے شہر میرپور کے قریب عید کے بعد ایک منفرد اور شاندار کلچرل فیسٹیول منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز خان کی سربراہی میں ایک اہم وفد نے فیسٹیول کے لیے مجوزہ گراؤنڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنہ ٹیم میں ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ صداقت خان، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، مئیر کارپوریشن چوہدری عثمان خالد، سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری عظیم مشتاق، چیف افسر بلدیہ راجہ شیراز احمد اور سابق صدر کشمیر پریس کلب میرپور سجاد جرال بھی شامل تھے۔وفد نے گراؤنڈ کا جائزہ لیتے ہوئے فیسٹیول کے دوران منعقد ہونے والی روایتی کھیلوں خصوصاً نیزہ بازی اور بیل دوڑ کے لیے علیحدہ ٹریک تیار کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی جلد گراؤنڈ کی تیاری مکمل کی جائے تاکہ فیسٹیول کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
کمشنر میرپور نے چیف افسر کارپوریشن راجہ شیراز احمد کو گراؤنڈ کی تیاری اور انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کو ایک بڑے علاقائی کلچرل شو کے طور پر منعقد کیا جائے گا جو میرپور ڈویژن کا پہلا مثالی کلچرل فیسٹیول ہوگا۔معائنے کے دوران کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز خان، ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ صداقت خان، مئیر کارپوریشن چوہدری عثمان خالد، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور چیف افسر کارپوریشن راجہ شیراز احمد نے گھوڑوں پر سوار ہو کر گراؤنڈ کا جائزہ بھی لیا۔حکام کے مطابق اس کلچرل فیسٹیول میں علاقائی ثقافت، روایتی کھیلوں اور مقامی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا جس سے نہ صرف عوام کو تفریح کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ خطے کی ثقافتی شناخت کو بھی فروغ ملے گا۔
میرپور ، کلچرل فیسٹیول 2026 منعقد کرنے کا فیصلہ
0











