مظفرآباد(دھرتی نیوز )آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نے 16 مارچ 2026 سے تمام تعلیمی سرگرمیوں اور کلاسز کو آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یونیورسٹی کی تمام کلاسز اور تدریسی سرگرمیاں مقررہ تاریخ سے آن لائن موڈ کے تحت منعقد کی جائیں گی۔ آن لائن کلاسز کے شیڈول اور طریقہ کار کا تعین متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان اپنے ڈینز سے مشاورت کے بعد کریں گے۔حکم نامے میں تمام فیکلٹیز کے ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق آن لائن کلاسز کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ وائس چانسلر کی منظوری سے کیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ۔
آزاد کشمیر یونیورسٹی میں 16 مارچ سے کلاسز آن لائن ہوں گی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0








