شاہراہ غازی ملت پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

0

راولاکوٹ (دھرتی نیوز )راولاکوٹ سے راولپنڈی جانیوالی شاہراہ پر 06 کلومیٹر دور
میدان کے مقام پر ایک منی لوڈر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گے۔جاں بحق افراد کی شناخت نعمان سلیم ولد محمد سلیم (ساکن سون میرا) اور ذیشان خالد ولد محمد خالد (ساکن چک دھمنی) کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی ابتدائی اطلاع ڈپٹی کمشنر پونچھ کی جانب سے دی گئی، جس پر ریسکیو 1122 راولاکوٹ کی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ اور پولیس نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو اپنی تحویل میں لے کر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا۔گاڑی پر سامان بھی لوڈ تھا جو فروخت کرنے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں