جامعہ پونچھ کی اسسٹنٹ پروفیسر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

0

آزاد پتن،راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ سے 35کلومیٹر دور ضلع سدھنوتی کی حدود میں آزاد پتن کے قریب ایک مہران کار ر دریا میں جا گری، کار جسے ایک خاتون چلا رہی تھی اپنے دو بچوں کے ہمراہ راولپنڈی کی طرف سفر کر رہی تھی کہ آزاد پتن سدوزئی فلور مل کے سامنے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔خوش قسمتی سے دونوں بچے محفوظ رہے جبکہ خاتون ڈرائیور کوزخمی حالت میں مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریا میں جانے سے پہلے ریسکیو کر لیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا لیکن وہ جانب نہ ہو سکی اور انتقال کر گئی۔ جاں بحق خاتون کا نام محترمہ آنسہ تمکین تھا اور وہ جامعہ پونچھ کے شعبہ ایگریکلچرل میں اینٹامالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر تھیں۔ان کے بچوں منال اور بریدہ کی عمریں 08 سال اور11سال بتائی گئی ہیں۔وہ راولاکوٹ کے نواحی گاوں کھڑک کی رہائشی تھیں،مرحومہ ہارون عنایت (NRSP)، عرفان عنایت، عمران عنایت اور ریحان کی ہمشیرہ تھیں۔حادثے میں بچ جانے والے بچے معمولی زخمی ہوئے تاہم خطرے سے باہر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں