ااسلام آباد،تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔یاد رہے اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک پاکستانی ثالث کے ذریعے رابطے برقرار ہیں۔بقائی نے امکان ظاہر کیا تھا کہ پاکستان کا ایک وفد آج ایران کا دورہ کرے گا، جو اسلام آباد میں ہونے والی سابقہ بات چیت کا تسلسل ہو گا، اور اس میں ایران اور امریکہ کے مؤقف پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، اگرچہ حالیہ مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک پاکستانی ثالث کے ذریعے رابطے برقرار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران کا مؤقف ’واضح طور پر پیش کیا جا چکا ہے اور بعد کے رابطوں میں بھی دہرایا گیا ہے۔‘بقائی نے مزید بتایا کہ امکان ہے کہ پاکستان کا ایک وفد آج ایران کا دورہ کرے گا، جو اسلام آباد میں ہونے والی سابقہ بات چیت کا تسلسل ہوگا، اور اس میں ایران اور امریکہ کے مؤقف پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔انھوں نے ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی ضروریات کے مطابق یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا حق ہونا چاہیے، تاہم افزودگی کی نوعیت اور سطح پر بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔یاد رہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور 26 فروری کو ہوا تھا، جو جنگ شروع ہونے سے صرف دو دن قبل منعقد ہوا تھا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0










